4 ارب روپے میں سے کتنے پیسے نقل مکانی والوں تک پہنچے ہیں؟ اختیار ولی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختون خوا اختیار ولی—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے کے پی حکومت کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ 4 ارب روپے میں سے کتنے پیسے نقل مکانی والوں تک پہنچے ہیں؟
اسلام آباد میں خواجہ محمد آصف، عطاء اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بنا کر پیسے نکالتے ہیں اور اسٹریٹ موومنٹ پر لگاتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے وادیٔ تیراہ میں آپریشن کو مفروضہ قرار دے دیا اور صوبائی حکومت پر معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگا دیا۔
اختیار ولی نے کہا کہ مال بنانے کے لیے ایک پروجیکٹ بنایا گیا ہے، حکومت اور پاک فوج کا اس پروجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کا احتجاج کامیاب بنانے کے لیے ان لوگوں کو ایندھن بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختیار ولی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔