کیپٹن صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مہنگے اور دیدہ زیب ملبوسات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی گردش کرتا رہا کہ شادی کی تقریبات کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر سامنے کیوں نہیں آئی۔
اس حوالے سے جب ایک صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو وہ آج ہی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر بنا کر بھجوا دیتے ہیں۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ (Gulfood 2026) نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ اصل بات تصویروں کی نہیں بلکہ دلوں کے جڑے رہنے کی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق آج بھی ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، اگر دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں محسوس ہوتی ہے۔
سر شادی پر آپ کی اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی ؟ سوال
کیپٹن ر صفدر کہتے ہیں ہمارے دل آج بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے
پھر بولے آپ کہتے ہیں تو آج ہی مریم نواز کے ساتھ تصویر بنا… pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ایک ساتھ ہوتی ہے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔