22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے پر ایک نمبر پلیٹ نیلام ہوئی، جو وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے حاصل کی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے زیرنگرانی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی پشاور کے نشتر ہال میں ہوئی، جس میں 20 سے زیادہ مختلف ناموں کی نمبر پلیٹس نیلام کی گئیں۔ ان میں سب سے زیادہ بولی ’وزیر ون‘ کے لیے آئی، جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے رہی۔ یہ نمبر پلیٹ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد ہلال نے کامیاب بولی کے بعد حاصل کی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت عمران خان سمیت مختلف ناموں کی نمبر پلیٹس نیلام کرے گی
’گاڑی 22 لاکھ کی، نمبر پلیٹ ڈیڑھ کروڑ کی‘محمد ہلال کا تعلق وزیرستان سے ہے، جنہوں نے ’وزیر ون‘ کے لیے بولی میں حصہ لیا اور ڈیڑھ کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر یہ نمبر پلیٹ حاصل کی۔ محمد ہلال نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ’میرے پاس پرانے ماڈل کی کرولا گاڑی ہے، جس کی قیمت 22 لاکھ روپے ہے، اور میں یہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ اسی گاڑی پر لگاؤں گا۔‘
انہوں نے بتایا کہ اتنی مہنگی نمبر پلیٹ لینے کے پیچھے ان کے دل میں اپنی قوم کے لیے عزت اور محبت ہے، اور وہ اپنی قوم کو ہمیشہ سب سے پہلے رکھتے ہیں۔
کون سا نام کتنے میں فروخت ہوا؟خصوصی نمبر پلیٹس کے لیے بولی کا آغاز ’خان ون‘ سے ہوا، جس کے لیے ابتدائی بولی 10 لاکھ روپے سے شروع ہوئی اور ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پر جا کر ختم ہوئی۔
’خان ون‘ کے لیے کئی افراد نے بولی دی، تاہم کامیاب بولی ایک کروڑ 11 لاکھ روپے رہی، جو سابق صوبائی وزیر اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن نیک محمد نے دی۔ انہوں نے ’خان ون‘ کے نام کی نمبر پلیٹ کامیاب بولی دے کر حاصل کرلی۔
’خان ون‘ کے بعد ’آفریدی ون‘ کی بولی شروع ہوئی، جس کے لیے بھی کئی افراد نے حصہ لیا۔ ’آفریدی ون‘ کے لیے ’خان ون‘ سے بھی زیادہ بولی لگی اور یہ ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے پر ختم ہوئی، جو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دی۔
’آفریدی ون‘ کے بعد ’وزیر ون‘ کی بولی شروع ہوئی، جس کے لیے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ وزیرستان اور وزیر قبائل کے نام پر ’وزیر ون‘ کے لیے سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے لگی، جو وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد ہلال نے دی۔
خصوصی نمبر پلیٹس کے ذریعے آمدنی میں اضافہڈی جی ایکسائز عبدالعلیم خان نے بتایا کہ خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی اوپن بولی کے ذریعے کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اکثر لوگ اپنی قوم یا علاقے کے نام کی نمبر پلیٹس گاڑیوں پر لگانا پسند کرتے ہیں، اسی لیے محکمے نے مختلف اقوام اور علاقوں کے ناموں پر نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ایک مقصد آمدنی پیدا کرنا بھی ہے۔
انہوں نے کہا، ’ہمارے محکمے کی ایک ذمہ داری آمدنی پیدا کرنا بھی ہے، اور اس ذریعے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی قوم یا پسندیدہ شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹس پسند کرتے ہیں، اسی لیے آج کروڑوں روپے کی بولیاں آئیں۔
’وزیر ون ڈیڑھ کروڑ، آفریدی ون ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ درجنوں نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے سے بھی اتنی آمدنی حاصل نہیں ہوگی۔‘
مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’1 نمبر‘ پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟
انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں اہم شخصیات کے نام بھی شامل کیے جائیں گے، جن کے لیے آن لائن بولی ہوگی اور ملک بھر سے لوگ اس میں حصہ لے سکیں گے۔
مزید تفصیلات اس ویڈیو میں…
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آفریدی ون خان ون خصوصی نمبر پلیٹس خیبرپختونخوا حکومت محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹس نیلامی وزیر ون وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خصوصی نمبر پلیٹس خیبرپختونخوا حکومت محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹس نیلامی وی نیوز وزیرستان سے تعلق رکھنے والے خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کی نمبر پلیٹس کی نمبر پلیٹ کامیاب بولی ڈیڑھ کروڑ محمد ہلال لاکھ روپے ایک کروڑ بتایا کہ سے زیادہ انہوں نے اپنی قوم روپے کی کے لیے کے نام
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔