کراچی میں بے قابو موٹرسائیکل نے کمسن بچے کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
بچہ سڑک پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، جبکہ زخمی افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق، جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے مگر علی شاہ درگاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متوفی کمسن بچے کے شناخت 8 سالہ فرقان اور زخمی افراد کی شناخت 30 سالہ جمیل اور 45 سالہ علی کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق حادثے میں بچہ سڑک پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوا، جبکہ زخمی افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی، پولیس حادثے سے متعلق مزید بھی تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔