اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضے، شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اگر کسی بھی قسم کے قبضے کی شکایت درج کرائیں گے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے تیز، شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں