اپنے ایک بیان میں سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارا ایک دوسرے سے سیاسی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں، ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے میں رہنا ہے، ہم ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے، سیاسی اختلاف کو جھگڑے کی حد تک لیکر نہ جائیں۔ ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سکریٹری سیاسیات محمد کاظم میثم نے پارٹی کے تمام کارکنوں، سپورٹرز اور ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کی الزام تراشیوں اور بیانات کا کوئی جواب نہ دیں کیونکہ مخالفانہ بیانات علاقے کے مفاد میں ہرگز نہیں ہیں۔ بوقت ضرورت کہیں جواب دینا پڑے بھی تو پیار محبت سے دیں، احترام کے ماحول کو خراب نہ کریں، احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بات کریں تاکہ علاقے میں سیاسی ماحول خراب نہ ہو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک دوسرے سے سیاسی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں، ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے میں رہنا ہے، ہم ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے، سیاسی اختلاف کو جھگڑے کی حد تک لیکر نہ جائیں۔ ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں، ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ شروع ہوگا تو یہ علاقے کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے یا ہم مسائل کے حل میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں تو اس کیلئے عوامی عدالت موجود ہے، عوام کی عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ کس نے اپنے دور میں کتنے کام کئے ہیں؟ کس نے کتنی غلطیاں کی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کیلئے ادارے موجود ہیں، ادارے ہم سے پوچھیں گے اور ہمارا رب بھی ہم سے ضرور پوچھے گا۔ ایل جی اینڈ آرڈی کی جن سکیموں کو لیکر مخالفیں شور مچا رہے ہیں ان کی منظوری سابق حکومت کے خاتمے سے قبل مل چکی ہے، ان سکیموں کے اوپر قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے، ایل جی آر ڈی کی سکیموں پر ماورائے قانون عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے کہیں سکیم غلط لگی ہے تو اس کی تحقیق کرنا بھی متعلقہ ادارے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے اپنی بساط کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی خواہش ہے کہ علاقے میں پرامن سیاسی ماحول کو خراب کیا جائے، مگر یہ ہمارا کبھی شیوا نہیں رہا ہے کہ ہم اپنی سیاست کیلئے علاقے کے لوگوں کو بڑے امتحان میں ڈالیں اور علاقے کے پرامن سیاسی ماحول کو پراگندہ کریں۔ محاز آرائی کی سیاست علاقے کیلئے زہر ہلاہل ثابت ہو گی۔ پانچ سال ہم اسمبلی میں رہے ہیں، ہم نے اپنی بساط کے مطابق کام کیا ہے، ڈھائی سال حکومت میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے کی حد المقدور کوشش کی ہے، ڈھائی سال اپوزیشن بینچ پر رہ عوام کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے۔

کاظم میثم کا مزید کہنا تھا کہ ہم فرشتے نہیں ہیں بھول چوک ہو سکتی ہے مگر خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتے ہیں کہ نہ ہم نے علاقے کے لوگوں کے مفادات کا کوئی سودا کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنے کا کبھی سوچ سکتے ہیں۔ غداری، ضمیر فروشی ہماری سرشت میں ہی شامل نہیں ہے۔ ہماری تربیت اس طرح نہیں ہوئی کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کا کوئی سودا کریں، علاقے میں سیاست کرنے والی تمام جماعتیں اور سیاسی شخصیات ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہم ان جماعتوں کی پالیسیوں پر تنقید ضرور کریں گے مگر کسی سیاسی شخصیت کی ذات پر کبھی حملہ نہیں کریں گے، تمام ہمدردوں، کارکنوں اور ووٹرز سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مخالفین کے ساتھ اچھا برتاو رکھیں، کسی کا دل نہ دکھائیں کیونکہ اختلافات دائمی نہیں وقتی ہوتے ہیں۔ آج کسی معاملے پر ہمیں کسی سے یا کسی کو ہم سے کوئی اختلاف ہے تو کل اختلاف ختم بھی ہو سکتا ہے، لہذا احترام کے ماحول میں رہ کر ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنا ہو گی تاکہ علاقے میں سیاسی جمہوری اقدار کو پنپنے کا موقع مل سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاسی اختلاف ہم ایک دوسرے ایک دوسرے سے علاقے میں نے کہا کہ علاقے کے نہیں ہو

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد