تائیوان کی بلند ترین عمارت امریکی کوہ پیما نے بغیر رسی کے سرکرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تائی پے: مشہور امریکی کوہ پیما الیکس ہونالڈ نے تائیوان کی سب سے بلند عمارت تائی پے 101 کو بغیر کسی رسی یا حفاظتی سامان کے کامیابی سے سر کر لیا۔
بلند ترین عمارت سرکرنے کے غیر معمولی کارنامے کو ہزاروں شائقین نے نیچے سے نعرے لگا کر اور ہاتھ ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ 91 منٹ کی مہم تھی جسے نیٹ فلکس نے براہِ راست نشر کیا۔
508 میٹر بلند تائی پے 101، کئی برس تک دنیا کی بلند ترین عمارت رہی اور آج بھی تائیوان کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ اس چڑھائی کے لیے عمارت کی انتظامیہ اور شہر کی حکومت نے اجازت اورمکمل تعاون فراہم کیا تھا۔
ہونالڈ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے بغیر اجازت چڑھنے کا سوچا، لیکن بعد میں عمارت اور اس سے جڑے لوگوں کے احترام میں ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جیمز اسمتھ کے مطابق کسی بلند عمارت کا اس طرح ایک کوہ پیما پر اعتماد کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ان کے بقول ’تائی پے 101‘ اس ملک کی ایک اہم علامت ہے اور اس واقعے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تائی پے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں