ہزارہ اور ملاکنڈ میں برفباری، کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں بند، دیر میں مسافر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260128-01-20
پشاور /لاہور/ مظفرآباد /کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ اور ملاکنڈ ودیگر علاقوں میں برفباری اور بارش جاری رہی، کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں بند ہوگئی۔دیر میں مسافر پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابقمحکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق اضلاع ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں برفباری کے بعد کمراٹ اور گلیات کی تمام سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں ۔ محکمہ سیاحت نے سیاح اور مسافروں کو سنو چین کا استعمال کر نے اور غیرضروری سفرسے گریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ دیر بالا کے مقام گوالدی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گاڑیاں مسافروں سمیت پھنس گئیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی مشینری غائب ہوگئی۔دیر بالا شرینگل فارسٹ کالونی کے مقام پر فیلڈر گاڑی برفباری میں پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے سبب 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پشاور شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں وقفے سے وقفے بارش کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔چترال شہر اور مضافات میں دوبارہ ہلکی برفباری ہوئی ‘ لواری ٹنل ایریا، کالاش ویلیز، مڈک لشٹ اور گرم چشمہ، شندور، لاسپور اور یارخون میں برفباری ہوئی۔ چترال میں جلانے والی لکڑی فروخت کرنے والے منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔دوسری جانب،لوئر دیر کے شہری علاقوں میںسوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور بالائی علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی برفباری آخری اطلاعات جاری تھی، مینگورہ شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہا۔ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگیا۔ برف باری کی وجہ سے دیر لوئر، اپر دیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ ادھر، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شیخوپورہ، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت گرد و نواح میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں گزشتہ رات سے اب تک 6 سے 7 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ 28 جنوری (بدھ) کو ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران ہلکی سے درمیانی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ دارالحکومت و گردونواح میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری سے متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، پیر چناسی، بالائی نیلم، لیپہ ویلی، سدھن گلی، لسڈنہ، محمود گلی سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بدستور بند رہیں جس سے بالائی علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر رہا، بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، وادی لیپہ کے رہائشی علاقوں میں لوگ برفباری کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کے باعث مزید 4 گھر مکمل تباہ ہو گئے، 8 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اب تک برفباری کے دوران مجموعی 52 گھر متاثر ہوچکے ہیں‘ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز ہو جائے گا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شدید سردی کی لہر نے صوبے کے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی شاہوزئی محمد شاہی ٹائون میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص لیاقت علی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔اسی طرح، دکی میں مسجد روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے دکاندار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ میں کیسکو کے 24 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، جبکہ گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برفباری کے کی وجہ سے میں وقفے بارش اور کے مطابق کا امکان کے باعث وقفے سے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز