data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)ضلع بدین کا گیس پیدا کرنے والا اہم ترین تعلقہ ماتلی سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بدترین بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ ماتلی شہر اور گردونواح میں گیس کے 5800 سے زائد صارفین کو گیس کی فراہمی تو نہ ہو سکی، البتہ ہر ماہ ‘سلو چارجنگ’ کے نام پر ہزاروں روپے کے اضافی اور بھاری بھرکم بل بھیج کر غریب عوام کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔شدید سردی کی حالیہ لہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، جس نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ گیس کی بندش کے باعث مساجد میں نصب گیزر مکمل طور پر ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں فجر اور دیگر نمازوں کے لیے یخ بستہ پانی سے وضو کرنے پر مجبور بزرگ نمازی اور مدارس میں مقیم معصوم بچے تیزی سے نزلہ، زکام، بخار اور دیگر موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق گیس کی سپلائی کا کوئی شیڈول موجود نہیں، رات ساڑھے نو بجے کھانا پکانے کے عین وقت پر گیس مکمل بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس سے طلبہ کو اسکول جانے میں تاخیر اور خواتین کو گھریلو امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حیران کن امر یہ ہے کہ ماتلی خود گیس کی پیداوار کا مرکز ہے، اس کے باوجود یہاں کے 5800 صارفین کو بنیادی سہولت سے محروم رکھنا اور اوپر سے بھاری بلوں کا بوجھ ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔ عوامی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بندکیاجائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا