data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) ریجنل الیکشن کمشنر عدنان بشیر کی زیر صدارت خواتین اور خصوصی افراد کی شفاف انتخابی شمولیت کے فروغ کے لیے جینڈر اینڈ ڈس ایبیلیٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر کیجانب سیخواتین اور معذور افراد کی مؤثر شرکت پر زور۔ ریجنل الیکشن کمشنر سکھر عدنان بشیر کی زیر صدارت جینڈر اینڈ ڈس ایبیلیٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا اجلاس ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے انتخابی عمل میں خواتین اور معذور افراد کی مؤثر اور بامعنی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شمولیتی ووٹنگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین اور خصوصی افراد کی انتخابی شمولیت کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر عطااللہ بروہی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور نعیم الرحمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گھوٹکی عبدالماجد، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سکھر سہیل حسین، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مجیب الرحمن سومرو، نادرا زونل ہیڈ سکھر نصرالدین کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ضلع گھوٹکی فواد باری قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ضلع خیرپور سید علی مہدی زیدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی سکھر اسفندیار منگی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار علی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈبلیو ڈی قمرالدین چنہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریجنل الیکشن کمشنر الیکشن کمشنر سکھر ڈپٹی ڈائریکٹر خواتین اور افراد کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل