حکومت سازش کے تحت پاور ہائوسز بند کررہی ہے، عبداللطیف نظامانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومت ایک سازش کے ذریعے سرکاری پاور ہائوسز کو بند کرکے 90نجی پاور ہائوسزIPPsسے مہنگے داموں میں بجلی خرید کر عوام کو دے رہی ہے اگر ان نجی پاور ہائوسز سے واپڈا بجلی نہیں خریدے گا تو اسے 60%جرمانے کی مد میں ان نجی پاور ہائوسز کو ادا کرنا پڑتا ہے، مہنگی بجلی کی خریداری اور 60%جرمانے کی ادائیگیوں کے باعث ہمارا منافع بخش ادارہ خسارے کی نذر ہوگیا اب جبکہ ہمارے تمام سرکاری پاور ہائوسز لاکھڑا ، کوٹری، جامشورو، گڈو، کوٹ اددو کو بند کردیا گیا ہے تب بھی واپڈا 60%جرمانے کی ادائیگیوں کو جاری رکھے ہوئے اور یہ تمام جرمانے ادائیگیاں ہمارے طاقت ور حلقوں اور سیاسی لوگوں کو ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس تمام صورت حال میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا خفیہ کردار سرفہرست ہے جو ہمارے قومی اداروں کو تباہ کرکے ملک کی بنیادوں کو برباد کرنا چاہتا ہے اگر اب بھی ہم نے اس سازش کو نہ سمجھا تو نام بھی نہ ہوگا کبھی داستانوں میں ہمارا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبرہال حیدرآباد میں جینکوز سے سرپلس ہونے والے ملازمین کو انکی روح کے مطابق اصل اسکیل ، عہدے اور حیسکو میں گھروں کے نزدیک تعیناتی کی تقریب ” اظہار تشکر” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، الہ دین قائمخانی، نور احمد نظامانی بھی موجود تھے ۔ اظہار تشکر کی تقریب کا انعقاد سرپلس ملازمین کے نمائندگان نذیر احمد چھجڑو، عباس چانڈیو، ریاض چانڈیو، سمیع الدین فوجی ، نوراحمد سومروودیگر نے کیا تھا۔تقریب سے خطاب میں قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ حکومت بند پاور ہائوسز کے 4ہزار سے زائد ملازمین کو بے روزگار کرناچاہتی تھی لیکن ہماری یونین انکے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور انہیں بے روزگاری سے بچانے کیلئے دیگر بجلی کمپنیوں میں ایڈجسٹ کرایا اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ انکو انکے اصل اسکیل ، عہدے اور گھروں کے نزدیک تعینات کرواکر دم لیا ، آج کی یہ تقریب اظہار ِ تشکر اس ہی حوالے سے پاور ہائوسز کے نمائندگان نے ترتیب دی ہے یونین ان تمام مراحل کی تکمیل کامیابی سے ہمکنار ہونے پر تمام سرپلس جینکوز ملازمین کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاور ہائوسز
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔