گل پلازہ سانحہ کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، پیر پگارا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف ر پورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے)کے سر براہ پیر پگارا نے گل پلازہ کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردیا ہے، پیر صاحب پگارا نے کہا کہ اس سانحے کی تفصیلات جان کر دل خون کے آنسو روتا ہے سندھ حکومت کی نااہلی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ نہ وہ وقت پر آگ بجھانے کا انتظام کرسکی اور نہ ہی مارکیٹ کے دروازوں کو توڑ کر اندر پھنسے لوگوں کو نکال سکی، اتنے بڑے سانحہ پر حکومتی اہلکار غائب رہے۔ اس بات کا اظہار پیر صاحب پگارا کے زیر صدارت راجا ہاؤس کراچی میں منعقدہ جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں متاثرہ دکانداروں، جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کو فوری اور مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جی ڈی اے نے اجلاس میں 2024 کے جعلی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کے خلاف 8 فروری کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلبوں پر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ آئینی، سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔