ٹھٹھہ: پولیس کی مختلف مقامات پرچھاپہ مار کارروائی، 20موٹر سائیکلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع کی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چوری اور لوٹ مار میں استعمال ہونے والی 20 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں اور گینگ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کاروائی میں ٹھٹھہ شہر میں مختلف وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹھٹھہ وحید لاڑک، ڈی ایس پی یو ٹی ٹھٹھہ واجد اکبر عباسی، ٹھٹھہ تھانے کے ایس ایچ او ضیاد نوناری، مکلی تھانے کے ایس ایچ او الہوسایو نہڑی، ون فائیو انچارج مختیار بروہی اور ٹھٹھہ ٹاؤن کے انچارج شاہ رخ کھونباٹی نے ٹھٹھہ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھٹھہ اور مکلی تھانوں کی پولیس نے ون فائیو ٹیموں کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور موٹر سائیکل چوری و لوٹ مار کرنے والے گینگ کے دو مرکزی ملزمان جمیل گندرو اور علی رضا قمبراانی کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی نشاندہی پر چھاپے مار کر 20 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی جبکہ گینگ کے باقی ملزمان کیگرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس افسران نے بتایا ہے کہ ٹھٹھہ شہر میں مختلف قسم کی چوری کی وارداتوں میں ملوث پیارو ملاح، ریاض جوکھیو، راحیل میمن، سلمان میمن اور جاوید عباسی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں، چارجر، گیس سلنڈر، ساؤنڈ سسٹم، ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مویشی چوری میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور ایک چوری شدہ بھینس برآمد کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرفتار کیا میں ملوث
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔