data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کے ہمراہ راشد منہاس ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کمپلیکس میں نئی کلاس رومز کی تعمیر‘ عمارت کی مضبوطی و توسیع، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے علاوہ یو سی چیئرمینز‘ وائس چیئرمینز اور ممبران اسٹیئرنگ کمیٹی ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے راشد منہاس ایجوکیشنل کمپلیکس میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپلیکس میں نئے کلاس رومز کی تعمیر، عمارت کی مضبوطی و توسیع، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی‘ الیکٹرک و سینیٹری نظام کی بہتری‘ پینے کے صاف پانی، مناسب روشنی اور ہواداری کے انتظامات کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے مزید بتایا کہ تمام تعمیراتی کام جدید تقاضوں اور مقررہ معیار کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی ایجوکیشن اور متعلقہ افسران مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن کے لیے

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش