Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:02:57 GMT

پنجاب اسمبلی: ڈی جی ایچ ای سی کی ریٹائرمنٹ عمر 69 سال مقرر

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

پنجاب اسمبلی: ڈی جی ایچ ای سی کی ریٹائرمنٹ عمر 69 سال مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی نے ڈی جی ایچ ای سی کی حد69 سال عمر کی منظوری دیدی۔ بہاولپور میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر ڈپٹی سپیکر کی اعلیٰ حکام پر سخت تنقید سیکرٹری بلدیات کی ایوان میں عدم دستیابی پر اجلاس کچھ دیر کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 6 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی عدم حاضری پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا اورکہاکہ اجلاس پر کروڑوں کا بجٹ لگتا ہے، سیکرٹری کیوں نہیں آئے؟معزز ارکان ایوان میں موجود ہیں، کیا سیکرٹری ان سے بالاتر ہیں؟ انکے پیروں میں مہندی لگی ہے جو ایوان نہیں آئے، سپیشل سیکرٹری کے پیروں میں بھی مہندی لگی ہے وہ بھی نہیں آئے؟ سیکرٹری کو فوراً ایوان میں بلائیں، ورنہ اجلاس نہیں چلے گا۔ اجلاس کچھ دیر وقفے کے بعد دوبارہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا، لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق امجد علی جاوید نے انکشاف کیاکہ ڈسٹرکٹ کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے چار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، زمینی حقائق یہ ہیں کہ وہاں کوئی کام نہیں ہوا، رولز کے مطابق دو لاکھ روپے خرچ کیے جا سکتے ہیں جبکہ یہاں چار کروڑ روپے لگ چکے ہیں۔ اس ضمن میں انکوائری ہونی چاہیے۔کرپشن کا بازار گرم ہے اس پر ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑنے حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے علاقے بہاولپور میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ سڑکیں گٹر کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں میں ہر دفعہ اسمبلی میں اس مسئلے کو اٹھاتا ہوں تو یہاں منسٹر صاحب کھڑے ہو کر کہتے ہیں بس ٹینڈر ہوگیا ہے۔ ہم بہاولپورکے عوام کو جا کر خوشخبری سناتے ہیں کہ بس ٹینڈر ہوگیا ہے پھر اس خوش فہمی میں دو مہینے گزر جاتے ہیں، اسمبلی میں تین دفعہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ٹینڈر ہوگیا ہے بس کام شروع ہونے والا ہے بہاولپور میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ امجد علی جاوید نے کہا کہ محکمانہ کارروائی ٹھیک ہوتی صوبوں کا آج یہ حال ہوتا، دی سپیرئیر یونیورسٹی  لاہور ترمیمی بل دو ہزار پچیس پاس کر لیا۔ بل حکومتی رکن سومیہ عطا نے پیش کیا۔ اجلاس میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل دوہزار پچیس بھی منظور کر لیا، اس بل میں چیئر مین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 69 سال تک کرنے کی ترمیم منظور کی گئی، ترمیمی بل  حکومتی رکن امجد علی جاوید نے پیش کیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج بدھ دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن