صدر کی امارات ہم منصب سے ملاقات: استحکام، پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران، شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری کے فروغ کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورہ پاکستان کی اہمیت کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ابوظہبی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پْرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فرسٹ لیڈی بی بی آصفہ بھٹو زرداری، ایم این اے چیئرمین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او، کیپٹن محمد جمعہ الشمیسی نے ابو ظہبی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے خیرسگالی ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے اے ڈی پورٹس گروپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور پاکستان کے بحری و لاجسٹکس شعبے میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا، صدرِ مملکت نے اسلام آباد میں اے ڈی پورٹس گروپ کے نمائندہ دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا اور تجارتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور کسٹمز سہولت کاری کے اقدامات پر گروپ کے تعاون کو سراہا۔ اس ملاقات میں فرسٹ لیڈی بی بی آصفہ بھٹو زرداری، ایم این اے، چیئرمین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے شرکت کی۔ دریں اثناء صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے ا صف علی زرداری بھٹو زرداری پاکستان کے کے فروغ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار