دنیا میں سردی کا راج‘ آسٹریلیا گرمی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن؍کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا ، برطانیہ ، جاپان اور کینیڈا سمیت دنیا کے کئی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،جب کہ دوسری طرف آسٹریلیا میں گرمی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان کے بعد مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔برف اور برفانی بارش کے باعث 34افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں شہری شدید سردی اور بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ نیو میکسیکو سے لے کر نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑی، جس کے باعث سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔نیویارک، میساچوسٹس، ٹیکساس اور نارتھ کیرولائنا سمیت کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ 25 سے زائد گورنرز نے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔طوفان کے باعث جنوبی ریاستوں میں بھی دہائیوں بعد شدید سرد موسم دیکھنے میں آیا، جہاں موٹی برف نے درختوں اور بجلی کی لائنوں کو گرا دیا۔ نیویارک سٹی میں سردی سے 5افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ٹیکساس، آرکنساس اور پنسلوانیا میں بھی مختلف حادثات میں ہلاکتیں ہوئیں ۔ کینیڈا میں شدید برفانی طوفان نے صوبے اونٹاریو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی، 22 انچ تک ریکارڈ برف باری ہوئی، گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔ ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 18 انچ برف ریکارڈ ہوئی، جس کے باعث 900پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برفباری سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند اور بس سروسز منسوخ کر دی گئیں، برف باری کے باعث 10 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست وکٹوریا میں منگل کے روز شدید گرمی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے اور درجہ حرارت 48.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ علاقوں میں کے باعث
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی