انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ لانینا اس وقت طاقتور ہے، حقیقت یہ ہے کہ لانینا بتدریج کمزور ہورہا ہے اور فروری میں یہ مکمل طور پر نیوٹرل ہو جائیگا، اگر لانینا فعال ہوتا تو کبھی بھی موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں نہیں ہوتیں، کیونکہ سرما میں لانینا کا فعال ہونا بارشوں کا سلسلہ روک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ال نینا اور لانینا بحرالکاہل کی اتھاہ گہرائیوں اور ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے جڑی موسمیاتی اصطلاحات ہیں جو پاکستان سے ہزاروں میل دوری کے باوجود شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اورتباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ ال نینا سمندر کے زیادہ درجہ حرارت جبکہ لانینا سمندر کے سرد ہونیکی علامت ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز پر صارفین نے کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر اور برفباری کولانینا کے متحرک ہونا قرار دیا، محکمہ موسمیات نے اس تاثرکی نفی کردی۔ موسم سرما میں متحرک لالینا بارشوں کا راستہ روک دیتی ہے، ملک میں حالیہ بارشیں اس بات کی علامت ہے کہ لالینا کمزورہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ آج کل مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خبردار یہ عام سردی نہیں ہے اور کیا آپ لانینا سے واقف ہے؟ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی موسمیاتی نظام میں معمولی سی تبدیلی سے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، بحرالکاہل میں پیدا ہونیوالے دو موسمی مظاہرے ال نینا اور لانینا بظاہر ہزاروں میل دور ہیں، مگر ان کے اثرات پاکستان میں شدید گرمی، سخت سردی، بارشوں کی کمی اور تباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ لانینا اس وقت طاقتور ہے، حقیقت یہ ہے کہ لانینا بتدریج کمزور ہورہا ہے اور فروری میں یہ مکمل طور پر نیوٹرل ہو جائیگا، اگر لانینا فعال ہوتا تو کبھی بھی موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں نہیں ہوتیں، کیونکہ سرما میں لانینا کا فعال ہونا بارشوں کا سلسلہ روک دیتا ہے۔ ال نینا کے دوران ملک میں گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے، ہیٹ ویوز کا دورانیہ طویل ہو جاتا ہے اور بارشیں کم ہو جاتی ہیں، خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہو جاتے ہیں، جس سے زرعی پیداوار متاثر اور پانی کا بحران مزید سنگین ہو جاتا ہے۔ لانینا کے اثرات صرف بارشوں تک محدود نہیں رہتے، بلکہ سردیوں میں بھی اس کے اثرات نمایاں ہو جاتے ہیں، ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی اور غیرمعمولی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں کا راستہ ہموارہو جاتا ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے غیرمعمولی صورتحال کا دوش صرف ال نینا یا لا نینا کو نہیں دیا جاسکتا، اس سے بھی کئی گنا بھیانک سچ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس نے ان قدرتی آفات کوشدید اور غیر متوقع بنا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے کہ لانینا ال نینا ہے اور

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع