اسلام آباد ہائیکورٹ: وکلا کی ہڑتال پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، سخت ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکلا کی ہڑتال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث متعلقہ وکیل پیش نہیں ہوئے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ہڑتال کی وجوہات جاننے کے لیے سوالات اٹھائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے استفسار پر بیرسٹر خوش بخت نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکلا ہڑتال کر رہے ہیں۔ اس پر جسٹس محسن نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد کو خود گرفتار کرایا گیا، انہیں خود ہی جیل بھجوا دیا جاتا ہے اور پھر ہڑتال کر دی جاتی ہے، یہ طرزِ عمل ناقابلِ فہم ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس میں کہا کہ ہماری بار تو ایسی ہے کہ اس پر میڈل ملنا چاہیے، ججز کو نااہل اور عدالتوں کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ بار خود دونوں وکلا کو جیل چھوڑ کر آئی ہے اور بغیر قانون کے ایک جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے، جس پر اب احتجاج کیا جا رہا ہے۔
سماعت کے دوران دیے گئے ان ریمارکس کے بعد عدالت میں سنجیدہ فضا قائم ہو گئی، جبکہ قانونی حلقوں میں اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ صورتحال وکلا اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کی عکاسی کرتی ہے، جو عدالتی نظام کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔