شیخوپورہ: ٹرانسفارمر چور گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں ٹرانسفارمر چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 200 کے وی اور 100 کے وی کے 2 ٹرانسفارمر ٹرک میں لوڈ کیے جا رہے تھے، ٹرک اور دونوں ٹرانسفارمر قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کارروائی شہریوں کی اطلاع پر کی گئی۔
انسفارمر اتارتے ہوئے چور کو کرنٹ لگ گیادوسری جانب مریدکے کے نواحی گاؤں لانمبڑے میں چور ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے کرنٹ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کٹھیالہ ورکاں کے قریب چوروں نے ڈیرہ داروں کے جاگنے پر فائرنگ بھی، فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سامان اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔