پاک، چین شراکت داری نئے دور میں داخل ہو چکی،سی پیک نے ترقیاتی منظرنامے کو بدل دیا ہے : احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جو محض انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ پیداوار، برآمدات، روزگار اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔
چین پاکستان منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ شراکت داری تسلسل، اعتماد اور سٹریٹجک گہرائی کی روشن مثال بن چکی ہے۔ سی پیک نے توانائی، سڑکوں، گوادر بندرگاہ اور قومی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان کے ترقیاتی منظرنامے کو یکسر بدل دیا ہے۔ سی پیک 2.
کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نےگل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ چین کے دوران اُڑان پاکستان کےفائیوایز کو صدر شی جن پنگ کے ترقی کے فائیو گروتھ کوریڈورز کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس سے منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور عملدرآمد میں ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ معدنی شعبہ اُڑان پاکستان میں برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے معدنی وسائل کی مالیت تقریباً 6 کھرب ڈالر ہے، تاہم معدنی برآمدات اس وقت محض 2 ارب ڈالر سالانہ ہیں۔بہتر حکمرانی، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے معدنی برآمدات کو 6 سے 8 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معدنی تعاون کو نکاسی سے آگے بڑھا کر ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ، اسمیلٹنگ اور ریفائننگ کی جانب لے جانا وقت کی ضرورت ہے۔ سائنڈک، دودر اور تھر جیسے منصوبے اس تعاون کی کامیاب مثالیں ہیں، جبکہ حالیہ سرمایہ کاری معاہدے اس شعبے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ معدنی ترقی کو پائیدار، ماحول دوست اور علاقائی شمولیت پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا جیسے وسائل سے مالا مال علاقوں کو روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات میں حقیقی فوائد حاصل ہوں۔
’’ ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے،خامنہ ای سے جان چھڑانے کے بعدامریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا ‘‘امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز
انہوں نے واضح کیا کہ چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال شراکت داری پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :