وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، رمضان میں کسی کو منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب بہتر سے بہتری کی جانب گامزن ہے، پنجاب حکومت ہر سال کی طرح رمضان ریلیف پیکیج دے رہی ہے، منافع خوری پر ایکشن شروع ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید تیزی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب حکومت کام کر رہی ہے، نگہبان رمضان کارڈ پرنٹ ہو چکے ہیں، لوگوں تک پہنچانے شروع کر دیے جائیں گے، رمضان پیکیج 47 ارب روپے کا پروگرام ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج سے 42 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، 5 فروری کے بعد پنجاب کے پاس اپنے تمام لوگوں کا ڈیٹا موجود ہو گا، اس ڈیٹا پر بیس کرتے ہوئے یہ پیکیج ڈیزائن کیا گیا ہے، 45 ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، یہ دفتروں میں بیٹھ کر سروے نہیں ہوا، گھر گھر جا کر سروے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر گھر جا کر لوگوں کے کوائف اکٹھے کیے گئے ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ طلب اور رسد کا توازن برقرار رکھا جائے، اس مرتبہ رمضان سہولت بازار پچھلے سال کے رمضان سہولت بازار سے بہتر ہو گا۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر پنجاب حکومت نے 5 منٹ میں رسپانڈ کیا، جس طرح آگ لگی تھی جدید ٹیکنالوجی، آلات سے نہ بجھایا جاتا تو بڑا سانحہ ہو سکتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ