میئر کراچی سے اتفاق نہیں کرتا: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مؤقف سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی سے اتفاق نہیں کرتا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی چیمبر حکومت سے مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کر رہی ہے، جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا انہیں بند کردیں گے۔
انکوائری رپورٹ میں جسے بھی ذمے دار نامزد کیا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی: شرجیل میمن
واضح رہے کہ میئر کراچی نے کہا تھا کہ گل پلازا کے فائر سیفٹی آڈٹ میں کمزوریوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازا والوں کو کہا بھی تھا کہ کچھ کر لو لیکن زور اس لیے نہیں لگایا کہ پھر میڈیا والے کہتے کہ کراچی کے تاجروں سے زیادتی کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔