دفاعی اداروں میں اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ، اکرم گل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
دفاعی اداروں میں اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ، اکرم گل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں میں بھی اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ بھی معاشی طور پر ترقی کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر وسینیٹر کامران مائیکل کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا۔
اکرم گل نے کہا کہ قومی وصوبائی ترقیاتی فنڈز کا پانچ فیصد غیر مسلم علاقوں میں خرچ کیا جائے تا کہ وہ بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے استفادہ ہوسکیں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے نمایاں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کریں ۔ اس موقع پر پاسٹر طارق رحمت، پاسٹر روبن یامین اور ولیم مائیکل نے پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کےلئے دعا کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس اگلی خبرفوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر فوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، طلال چوہدری پولیو کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الاونسز روکنے کے احکامات معطل بنگلہ دیش کی ایسٹ ایشین-شیل دیولوپمنٹ پاکستان کے لئے اہم سبق پیش کرتی ہے: ماہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :