Islam Times:
2026-07-24@09:25:03 GMT

ایران کیخلاف ٹرمپ کی نئی ہرزہ سرائی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

ایران کیخلاف ٹرمپ کی نئی ہرزہ سرائی

انتہاءپسند امریکی صدر نے مغربی ایشیائی علاقے میں ایک بڑا فوجی بیڑا بھیجنے کے بارے اپنے سابقہ ​​بیانات کو دہراتے ہوئے ایران کو ایک مرتبہ پھر دھمکیوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ایران کے خلاف اپنی تازہ ہرزہ سرائی میں انتہاءپسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایک بڑا امریکی فوجی بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سماجی نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر، ایران کے بارے اپنے سابقہ ​​بیانات کو دہراتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، نیز یہ کہ یہ بحری بیڑہ طاقت، جذبے اور عظیم مقصد کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے!

ٹرمپ کے مطابق، ابراہم لنکن کی سربراہی میں ایران کی جانب رواں یہ بحری بیڑہ، اس بحری بیڑے سے بڑا ہے کہ جسے وینزویلا بھیجا گیا تھا۔ انتہاءپسند امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے کی طرح، یہ بحری بیڑہ بھی اپنے مشن کو تیزی سے، اور اگر ضروری ہو تو طاقت کے ساتھ، فوری طور پر پورا کرنے کو تیار اور پرعزم ہے! ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران جلد ہی ''میز'' پر آ جائے گا اور ایک منصفانہ معاہدے پر بات چیت کرے گا، جوہری ہتھیاروں کے بغیر ایک ایسا معاہدہ کہ جو تمام فریقوں کے لئے اچھا ہو.

. کیونکہ وقت ختم ہو رہا ہے اور واقعی طور پر نازک ہے!

انتہاءپسند امریکی صدر نے مزید کہا کہ جیسا کہ میں نے ایک بار پہلے بھی ایران سے کہا تھا کہ وہ معاہدہ کر لے، انہوں نے ایسا نہیں کیا اور پھر ''آپریشن مڈ نائٹ ہیمر'' پیش آیا، جو ایران کے لئے بہت بڑا دھچکا تھا، البتہ اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ برا ہو گا.. دوبارہ ایسا نہ ہونے دیں!!

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بحری بیڑہ ایران کی رہا ہے

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی