پروازکارڈ، 50ہزار نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرینگے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اوکاڑہ (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانا ترجیح ہے، آبادی کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، گلف میں سب سے مشکل جاب پاکستانی کرتے ہیں، پنجاب کی خواتین کیلئےہم نے پروگرام شروع کیا، اسکلز پروگرام سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹریننگ ملی، بہت سارے بچے ٹریننگ کے بعد پرواز کرنے کو تیار ہیں، پرواز کارڈ سے 3 لاکھ فی بچہ جو ٹرین ہوا ہے، بہت سے بچے ای بزنس شروع کر کےکما رہے ہیں، شیخوپورہ میں ہم نے گارمنٹس سٹی بنائی ہے،ایک ہزاربچوں کو ٹرین کیا ہے۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ سعودی عرب سے 45 ہزار جابز کی ڈیمانڈآئی ہے، جن بچوں کو ٹرین کر رہےہیں ان کو باہربھی بجھوا رہے ہیں، جن بچوں نے ٹریننگ حاصل کیں وہ آج کما رہے ہیں، ہم نے موبائلز لیب بنوائی تاکہ لوگوں کو ریاست کے پاس نہ آناپڑے، پنجاب میں لوگوں کا ان کے گھروں کی دہلیز پر علاج ہوتا ہے، واسا پنجاب میں گھروں کو فری پانی فراہم کر رہا ہے، خواتین کیلئے ہم نے موبائلز پولیس اسٹیشنز بنا دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ ریاست خودچل کر عوام کے پاس جائے، پاکستان کی لیبر کو جوکام بھی ملتا ہے کرتے ہیں ، مجھے یہ سننے کا شوق ہے کہ پاکستان کی ورک فورس بہت زیادہ اسکلڈ ہے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی کہے پاکستان کی لیبرسب سے سستی ہے، ان اسکلڈ ہونے کی بچوں کو بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے، چاہتی ہوں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر ایک پہچان ہو، خواجہ سرا بہت بڑی کمیونٹی ہے،ان کاہاتھ پکڑنا پڑے گا، خواجہ سراوں کیلئے جو مجھ سے ہوا میں کروں گی، مزدور بھی محنتی ہیں مگران کی اجرت کم ہوتی ہے، ہم نےبرین ڈرین نہیں برین گرین کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پرواز کارڈ سے ہم 3لاکھ روپے دیں گے، 3لاکھ روپے کا قرض سود فری ہو گا، ہم نے ایکسپورٹ بڑھانی ہے، سب سے بڑی ایکسپورٹ شاندار ذہن ہیں جو ہم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، پروازکارڈ،50ہزار نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ریاست نوجوان کو مواقع تک لے کر جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔