ویب ڈیسک : پاکستان اسٹیل ملز  سے  متعلق  قومی  اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو  حکام  نے  بتایا کہ  اسٹیل ملز  کی 11 کے  وی کی بجلی کی تاریں  تک  چوری  ہو چکی ہیں، چوری کے بڑھتے  خطرات کے  باعث  بعض  اثاثے نیلام کیے جا  رہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار نےقومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا کہ   اثاثے چوری ہونے سے بچانےکے لیے ایسی اشیاء نیلام کی جارہی ہیں جن کے چوری ہونےکا خطرہ  ہے، 11کے وی کی تاریں تک چوری ہوچکی ہیں ۔

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی

ایڈیشنل سیکرٹری نےکمیٹی کو بتایا کہ  2010 میں اسٹیل ملز میں 30  ہزار ملازمین تھے جب کہ 5 ہزار ملازمین سے کام چل سکتا تھا، جولائی 2024 سے ڈیلی ویجز  اور کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ ختم کر دیےگئے اور ان میں سے 85 فیصدکو گھوسٹ ملازمین قرار دیا گیا تھا، عدالت نے نکالےگئے ملازمین کی فہرست طلب کر رکھی ہے۔اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اسٹیل ملزبندہونےکے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ  روپے کا بل موصول ہوا،گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیےگئے۔

واٹس ایپ کا صارفین کو سائبر اٹیک سے بچاؤ  کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اسٹیل ملز حکام نے اجلاس کوبتایا کہ روس اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے، سرمایہ کاری کا معاملہ طے ہوتے ہی کام شروع کردیا جائےگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسٹیل ملز

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ