چین: شرارتی بچے نے ناک میں تالا لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
معصوم بچے بے خیالی میں اپنی ناک میں پین کے ڈھکن، لاکٹ میں پروئے ہوئے دانے اور اس طرح کی چھوٹی چیزیں پھنساتے رہتے ہیں لیکن چین میں ایک شرارتی بچے نے اپنی ناک میں تالا پھنسا کر خود کو مشکل میں ڈال لیا۔
چین کے صوبے ہونان کے شہر ہوائیہوا میں ایک بچے نے اپنی ناک میں کمبینیشن پیڈ لاک (نمبر لگا کر بند کیا جانے والا تالا) لگا لیا۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ اس نے ایسا کیسے کیا لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ اس نے ایسا ایک کردار ’بُل ڈیمون کنگ‘ کی طرح دِکھنے کے لیے کیا۔ تاہم، تالا پھنسانے کے بعد وہ ایسے بیل کی طرح دِکھنے لگا جس کے ناک میں نکیل ہو۔
پھنسے ہوئے تالے کو نکالنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد لڑکے نے اپنے والدین کو مدد کے لیے پکارا لیکن وہ بھی ناکام رہے۔
بالآخر انہوں نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے لیے بھی یہ معاملہ انتہائی پیچیدہ رہا۔
فائر فائٹرز نے تالے کا معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ تالے کو کھینچنا یا زور ڈالنا یا ناک کی درمیانی ہڈی میں سراخ کرنا تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے۔ لہٰذا انہوں نے تالے کو کاٹا اور بچے کو تکلیف سے نکالا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناک میں
پڑھیں:
وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932