سٹی 42: صدرآصف علی زرداری کی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِ اعظم   شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی ۔ 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات  میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ  مرکوز کی گئی ۔ 

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

صدر مملکت نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دبئی کے حکمران کی حیثیت سے دو دہائیوں پر محیط قیادت پر مبارکباد دی ۔صدر آصف علی زرداری نے   دبئی کی سیاحت، مالیات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے عالمی مرکز کے طور پر غیر معمولی ترقی کو سراہا۔

فریقین نے دبئی کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ملاقات میں بندرگاہوں، لاجسٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

صدرِ مملکت نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات بالخصوص سرمایہ کاری میں سہولت کاری اور نجکاری پر روشنی ڈالی ۔صدر مملکت نے دبئی کےحکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی

 فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار اور اعلیٰ سطح تبادلوں کی اہمیت پر زور  دیا ۔ ۔ 

واٹس ایپ کا صارفین کو سائبر اٹیک سے بچاؤ  کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

صدر مملکت نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورہ اورپاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کو سراہا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا

اسلام آباد : الیکٹرک ٹرام منصوبے پر جلد فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ

ملاقات میں خاتونِ اول  آصفہ بھٹو زرداری،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرداخلہ سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے شرکت کی۔

Asaad Naqvi.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عرب امارات پاکستان عرب امارات تعلقات پاکستان پاکستان پاکستان عرب امارات تعلقات تعلقات عرب امارات عرب امارات تعلقات پاکستان عرب امارات پاکستان اور متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مملکت نے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار