صدر مملکت کی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
صدر مملکت کی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو کی جب کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
فریقین نے بندرگاہوں، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ آصف زرداری نے دبئی کی سیاحت، مالیات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے عالمی مرکز میں نمایاں تبدیلی کو سراہا اور پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات بشمول سرمایہ کاری کی سہولت اور نجکاری پر روشنی ڈالی۔صدر مملکت نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سلیم نے دبئی میں ملاقات کی۔صدرِ مملکت نے ڈی پی ورلڈ کی پاکستان کے ساتھ مضبوط، مسلسل شراکت داری اور ملک کے لاجسٹکس، بندرگاہی آپریشنز اور بنیادی ڈھانچے میں اس کے کردار کو سراہا جب کہ ملاقات میں پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا یہ اقدامات بہتر روابط اور جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان کو علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ حب کے طور پر قائم کرنے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔
گروپ چیئرمین ڈی پی ورلڈ سلطان احمد بن سلیم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستوں پر بڑھتے دبا کے دور میں پاکستان ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے، چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے براہِ راست زمینی روابط، بحیرہ عرب تک رسائی اور سڑک و ریل کے ذریعے روابط اسے علاقائی اور بین العلاقائی تجارتی بہا وکے مرکز میں لاتے ہیں۔سلطان احمد بن سلیم نے مزید کہا پاکستان سمندر اور خشکی کے ذریعے دنیا کے اہم حصوں کو جوڑنے والا ایک قدرتی مرکز ہے،،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دہائیوں پر محیط قابلِ اعتماد اور دیرپا تعلقات ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا طویل المدتی تعاون کو مزیدگہرا کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کر دیا وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کر دیا مجھ پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ایمان مزاری کی گرفتاری سے متعلق الزامات پر... آئینی عدالت میں سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو لے آئے، ترجمان جے یو آئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات صدر مملکت کرنے کے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،جس میں پاک ترک تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اورخیبرپختونخوا اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پاک۔بھارت جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،نئی نسل کو پاک ترک دوستی میں متحرک کرنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں اور طلبہ کے ترکیہ دوروں کا سلسلہ شروع کیا جائے،دونوں ممالک کے ثقافتی اور ادبی وفود کے دورے بھی انتہائی ضروری ہیں، ایسے اقدامات سے ترکیہ اور پاکستان دوستی مزید مضبوط ہو گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں بھی دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کو ترکیہ کے کسی بڑے شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز پیش کی۔ترک سفیر نے بتایا کہ پشاور کو ترکیہ کے ایک شہر کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دیا جائے گا، پاکستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔ ترک سفیر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک مثبت اور موثر اقدام قرار دیا۔ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے۔