صدر مملکت سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات، کراچی پورٹ کی توسیع اور سرمایہ کاری پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری، کراچی پورٹ کی توسیع اور بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری تجارت کے فروغ اور بندرگاہی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری اور ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کے درمیان کراچی پورٹ کی توسیع میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر بندرگاہوں کی استعداد میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی گفتگو کی گئی، تاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر مملکت نے پاکستان میں بندرگاہی ترقی کے لیے ابوظبی پورٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد میں ابوظبی پورٹس کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایسے منصوبے ملکی معیشت اور بحری تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ملاقات میں دونوں وفود نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔ دونوں ممالک نے بحری تجارت بڑھانے، بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور طویل المدتی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ابوظبی پورٹس کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :