ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں بحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا:کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد 29 جنوری سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔
ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ دوسری پرواز کی 80 فیصد سے زائد نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔
براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کا سفر نہ صرف تیز اور آرام دہ ہو گا بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
ٹرانزٹ کے بغیر سفر کرنے کی بدولت کرایوں میں تقریباً 30 ہزار ٹکا تک کمی متوقع ہے۔
ڈھاکا اور کراچی کے درمیان تقریباً 1471 میل کا فاصلہ 162 نشستوں والے بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے طے کیا جائے گا اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے ہو گا۔
اس سے قبل مسافروں کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔ جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوتا تھا۔
ایئرلائن حکام نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان براہ راست
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی