Jasarat News:
2026-06-02@22:38:08 GMT

پختونخوا میں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے،خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

پختونخوا میں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے،خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کے پی میں روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے ، تیراہ دہشتگردی سے شدید متاثر ہ ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کوئی فنڈز باقی ہیں تو وفاق کو ادا کرنے چاہییں، کے پی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، وہاں کے عوام پنجاب آتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔

 کے پی میں ہمارے فوجی جوانوں کو دہشتگردوں نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی فلمی ڈائیلاگ بول رہے ہیں، سہیل آفریدی کی خود کو مارنے کی بات پشتو یا پنجابی فلم کا اسکرپٹ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے، تیراہ دہشتگردی سے شدید متاثر ہ ہے، وہاں بڑا آپریشن ہوگا تو شہریوں کو بھی نقصان ہوسکتا ہے، تیراہ میں کوئی بھی دستہ نہیں بھیجا گیا جب ضرورت ہوگی تو بھیجیں جائیں گے۔

کے پی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مقانی لوگوں کے تعاون سے ہورہے ہیں، کے پی میں پاک فوج اور ریاست کے خلاف جذبات ابھارنے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مختلف قسم کی آوازیں ہیں جو باہر بیٹھے ہیں ان کی زبان کچھ اور ہے، بانی کا ، فیملی اور ارکان کا مﺅقف الگ الگ ہے، جو چھپے ہیں ان کی آواز کچھ اور ہے۔

 اپوزیشن میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر اپنا کیوں نہیں لائے؟ محمود اچکزئی کے ساتھ پی ٹی آئی نے جو ماضی میں کیا وہ سب جانتے ہیں، محمود اچکزئی کی جگہ اگر میں ہوتا تو کبھی پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کرتا۔

خیبرپختونخواہ میں آپریشن کرنے یا گورنر راج لگانے جیسا کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پلاننگ نہیں ہے۔ افغانستان سے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت جو کہتی کہ ہمارا پیسا نہیں ملا ، وفاق ان کو حساب دے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے پی میں انہوں نے نہیں ہے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا