Islam Times:
2026-07-24@05:33:07 GMT

ایرانی قوم ایک رول ماڈل

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

ایرانی قوم ایک رول ماڈل

اسلام ٹائمز: سعید جلیلی نے تاکید کی ہے کہ آج ہماری قوم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے الفاظ میں یہ یقین کرچکی ہے کہ ٹرمپ خود ایک مجرم ہے اور اسکا انجام فرعون جیسا ہوگا اور اسکا تختہ الٹ دیا جائیگا۔ جلیلی نے آخر میں دشمن کو روکنے میں عوام کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو چیز دشمن کی دھمکیوں اور معاندانہ رویئے کو ہر چیز سے زیادہ روکتی ہے، وہ عوام کی میدان میں موجودگی، نماز جمعہ اور مساجد میں حاضری ہے۔ 12 جنوری کے مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا اعتراف ہے کہ ایرانی قوم نے دشمن کے حساب کتاب اور اندازوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔ تحریر: سعید جلیلی

سپریم سکیورٹی کونسل میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے ڈاکٹر سعید جلیلی آج کل تہران کی مختلف مساجد میں جا کر عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ڈاکٹر جلیلی نے پاکدشت شہر کی مسجد امام رضا علیہ السلام میں تقریر کی، مسائل روز بیان کیے اور ایرانی قوم کے خلاف دشمن کے غصے اور ہرزہ سرائی کے اسباب کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاریخی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "پہلے ہم نے صرف تاریخ کی کتابوں میں پڑھا تھا کہ منگول آئے، مار دھاڑ کی، جلاو گھراو کیا اور لوٹ کر ساتھ لے گئے، لیکن آج ایرانی قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ مجرم امریکہ اور صیہونی حکومت نے اپنے کرائے کے ایجنٹوں کو انہی طریقوں اور اسی ظلم کے ساتھ ایرانی قوم کے ساتھ محاذ آرائی کے لئے میدان میں بھیجا، انہوں نے قتل و غارت، جلاؤ گھراو اور عوامی اور سرکاری املاک کو تباہ کیا اور چلے گئے۔

سعید جلیلی نے کہا: اگر ہمارے باپ دادا برسوں اور صدیوں تک اپنی دعاؤں، زیارتوں اور مناجات میں کہتے رہے کہ کاش ہم امام حسین (ع) کے ساتھ ہوتے اور امام حسین کے راستے میں مرتے تو آج ایرانی جوانوں اور امام حسین کے چاہنے والوں نے دل سے یہی راستہ اپنایا ہے۔ آج ہماری نسل خدا کی راہ میں قربان ہونے کے لیے تیار ہے۔ آج اسلام کے دشمنوں کے جرائم ایسے ہیں کہ انہوں نے منگولوں اور تاریخ کے تمام مجرموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آج کوئی آئے اور دشمن کے جرائم کے مقابلے میں ہماری قوم کے نوجوانوں کا جذبہ ضرور دیکھے۔ انہوں نے ایرانی قوم کے تاریخی تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا: "ایک ایسی قوم، جس نے 47 سال پہلے یہ جان لیا تھا کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، آج اپنے تجزیے کی صداقت دیکھ رہی ہے، جو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ طاقت کے ساتھ برتاؤ کرتا ہے، وہ دوسروں کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔؟"

انہوں نے مزید کہا کہ استعمار ایرانی قوم سے اتنا ناراض کیوں ہے۔؟ شہید بہشتی کے الفاظ میں، "اس سے کہو، تلملاہٹ سے مر جاؤ،" وہ تلملاہٹ سے دوچار ہیں، کیونکہ وہ ایک قوم کو رول ماڈل بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ جلیلی نے ایک یورپی ذمہ دار کی بات کو یاد کرتے ہوئے کہا: تقریباً سولہ سال پہلے ایک یورپی حکام نے مذاکرات میں کہا تھا کہ جو دباؤ آج تم پر ڈالا جا رہا ہے، اگر چھ ماہ تک کسی یورپی طاقت پر ڈالا جاتا تو ہم یورپ اس کا مقابلہ نہ کر پاتے، اس نے حیرت سے پوچھا کہ یہ کون سی طاقت ہے، جو تم میں پیدا ہوئی اور کہاں سے پیدا ہوئی۔؟ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے ڈاکٹر جلیلی نے بارہ روزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا امریکی حکومت کا موجودہ حکمران صراحت کے ساتھ کہتا ہے کہ ہم نے اپنے طاقتور ترین ہتھیاروں کو استعمال کیا اور صیہونی حکومت کو بھی دہئے، لیکن وہ مطلوبہ نتائج کیوں حاصل نہیں کر پائے؟ کیونکہ ایران ان کے خلاف ایک طاقت بن چکا ہے۔

جلیلی نے مزید کہا: اس لیے اب وہ مایوسی پیدا کر رہے ہیں۔ اب وہ داخلی ایجنٹوں کے ذریعے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ عام شہریوں کا سر قلم کر رہے ہیں اور زندہ افراد کو جلایا جا رہا ہے، لیکن ایرانی قوم نہ صرف ان کے فریب میں نہیں آئی، بلکہ آج وہ پہلے سے زیادہ مقتدر ہے اور اپنے بچوں کے خون کا بدلہ خود مجرم امریکہ اور ٹرمپ سے لینے کے لئے بے تاب ہے۔ سعید جلیلی نے تاکید کی ہے کہ آج ہماری قوم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے الفاظ میں یہ یقین کرچکی ہے کہ ٹرمپ خود ایک مجرم ہے اور اس کا انجام فرعون جیسا ہوگا اور اس کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔ جلیلی نے آخر میں دشمن کو روکنے میں عوام کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو چیز دشمن کی دھمکیوں اور معاندانہ رویئے کو ہر چیز سے زیادہ روکتی ہے، وہ عوام کی میدان میں موجودگی، نماز جمعہ اور مساجد میں حاضری ہے۔ 12 جنوری کے مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا اعتراف ہے کہ ایرانی قوم نے دشمن کے حساب کتاب اور اندازوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی کرتے ہوئے کہا ایرانی قوم سعید جلیلی کر رہے ہیں انہوں نے میں عوام جلیلی نے ہے کہ آج کی ہے کہ کے ساتھ دشمن کے عوام کی قوم کے اور اس

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری