برف میں گنگناتی ریما خان تنقید کی زد میں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
پاکستانی فلم و ٹی وی کی نامور اداکارہ ریما خان کی برفباری کے دوران گانا گاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے، جس نے مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
اس مختصر کلپ کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے شوہر اور چند دوستوں کے ساتھ برف سے ڈھکے مقام پر موجود دکھائی دیتی ہیں اور خوشگوار موڈ میں سرد موسم کے مطابق گنگناتی سنائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagramویڈیو میں ریما خان نے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات پہن رکھے ہیں اور برفباری سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہیں، تاہم یہ مناظر ہر کسی کو متاثر نہ کرسکے۔ کلپ وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے کیے اور اداکارہ کے انداز پر سوال اٹھائے۔
کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں پہلے تو لگا جیسے یہ ’میرا جی‘ ہوں، جب کہ ایک صارف نے ریما خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سمجھدار سمجھتا تھا اور ایسے انداز میں ویڈیوز شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
سوشل میڈیا پر آنے والے بعض تبصروں میں یہ رائے بھی سامنے آئی کہ شدید سردی کے موسم میں تفریح کے بجائے ضرورت مند افراد کی مدد پر توجہ دینی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔