سانحہ گل پلازہ کے تمام حقائق سامنے لائیں گے‘ سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-01-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور انہیں یقین دہانی کرواتے ہیں کہ اس سانحہ کی سندھ حکومت نہ صرف صاف و شفاف انکوائری کروا رہی ہیں بلکہ اس سانحہ کے تمام حقائق سب کے سامنے لائیں جائیں گے۔ سندھ حکومت سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق اور تاحال لاپتا تین بہنوں کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین علی اکبر جان، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے منگھوپیر میں سانحہ میں جاں بحق محمد عارف کے والد محمد رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے میٹروول سائٹ ایریا میں سانحہ میں جاں بحق ہونے والے محمد عثمان کے والد گل فیض خان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے میٹروول کی رہائشی تین بہنوں راحیلہ، شائستہ اور کائنات جو سانحہ گل پلازہ میں تاحال لاپتا ہیں ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے والد اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ صوبائی وزیر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان تینوں بہنوں کے جسد خاکی اگر وہ اس سانحہ میں جاں بحق ہوگئی ہیں تو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کے حوالے آئندہ ایک سے دو روز میں کردی جائیں گی۔ بعد ازاں سعید غنی نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے رہائشی نواجوان محمد شیز ولد محمد ہارون کے گھر جاکر ان کے والد، والدہ اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ تعزیت کی سے تعزیت کے والد
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔