بشریٰ بی بی کیلیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سامان میں کپڑے، فروٹ، ٹوتھ برش، کھانے کی پلیٹس اورایک ٹرے شامل ہیں، یہ سامان بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل کی جانب سے جیل پہنچایا گیا، جسے جیل انتظامیہ نے وصول کر لیا ہے۔جیل میں موجود قوانین کے مطابق قیدیوں کے لئے فراہم کیے جانے والے ضروری سامان کی فہرست کے مطابق یہ اشیاء فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔اس اقدام سے جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی سہولت اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔