اریجیت سنگھ کے مداحوں کیلئے بری خبر، گلوکار کا حیران کن اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بھارت کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے شان دار کیریئر کے عروج میں ہی پلے بیک گلوکار کے طور پر گانے سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا اور اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں خوش گلو اریجیت سنگھ نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا کہ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ سب نے ان برسوں میں بطور مداح بہت زیادہ پیار دیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں اب سے پلے بیک گلوکار کے طور پر نیا کام نہیں کروں گا’۔
اریجیت سنگھ نے کہا کہ ‘میں یہ سفر اب ختم کر رہا ہوں اور یہ ایک شان دار سفر تھا’۔
اریجیت سنگھ کے اس اعلان کوسوشل میڈیا میں ان کے مداحوں نے ناقابل یقین قرار دیا اور بتایا کہ ابتدائی طور پر اس پر یقین نہیں آرہا تھا، انہیں بالی ووڈ کی انتہائی پراثر آوازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔
گلوکار کااعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انسٹاگرام کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اسکرین شارٹس گردش کرنے لگے۔
اریجیت سنگھ کے اعلان کے مطابق وہ اب فلموں کے لیے گانے نہیں گائیں گے جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ اریجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کی تصویر کے حامل ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ گلوکار نے موسیقی سے کنارہ کشی نہیں کی ہے بلکہ وہ اچھی موسیقی کا دلدادہ ہیں اور مستقبل میں مزید سیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی چند معاہدے ہیں وہ پورے کرنے ہیں تو اس سال مزید ریلیزز ہو سکتی ہیں تاہم وضاحت کے لیے کہ اریجیت میوزک بنانا بند نہیں کریں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اریجیت سنگھ کہا کہ
پڑھیں:
’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
بھارت میں مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب صرف سڑکوں تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
اس احتجاج کی قیادت کاکروچ جنتا پارٹی کر رہی ہے، جو ابتدا میں بھارت کے چیف جسٹس کے ایک طنزیہ ریمارکس کے جواب میں وجود میں آئی تھی۔ بعد ازاں یہ تحریک نیٹ پرچہ لیک، سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے تک پھیل گئی۔
گزشتہ ایک ماہ سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دینے والے مظاہرین وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور امتحانی نظام میں شفاف اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
جنریشن زیڈ میمز، انسٹاگرام ریلز، وائرل ٹرینڈز، بالی ووڈ، کے-پاپ اور آن لائن کلچر کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت اور دنیا تک پہنچا رہی ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ آخر وہ کون سے ٹرینڈز ہیں جنہوں نے اس احتجاج کو سوشل میڈیا پر دیگر تحریکوں سے منفرد بنا دیا ہے۔
جین زی کا منفرد احتجاجی انداز:
گیٹ ریڈی ود می ٹرینڈ:
احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر ’گیٹ ریڈی وِد می‘ کی ویڈیوز بھی نمایاں ٹرینڈ بن کر سامنے آئی ہیں۔
عام طور پر یہ فارمیٹ میک اپ، اسکن کیئر یا کسی تقریب کی تیاری دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس بار نوجوان مظاہرین نے اسے احتجاجی انداز میں اپنایا ہے۔
ویڈیوز کا آغاز عموماً اس کیپشن سے ہوتا ہے کہ ’’نیٹ پیپر لیک کے احتجاج میں شریک ہونے کیلئے میرے ساتھ تیار ہوں‘‘، جس کے بعد احتجاجی بینرز تیار کرنا، پانی کی بوتلیں، دیگر ضروری سامان پیک کرنا، اور دوستوں کے ساتھ احتجاجی مقام کی جانب روانگی جیسے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔
View this post on Instagramہوو سیڈ آئی لوو یو فرسٹ ٹرینڈ:
سوشل میڈیا پر مقبول ’ہوو سیڈ آئی لوو یو فرسٹ‘ ٹرینڈ کو بھی نوجوان مظاہرین نے احتجاجی انداز میں استعمال کیا۔
اس وائرل فارمیٹ میں عام طور پر رومانوی سوالات پوچھے جاتے ہیں، تاہم کانٹینٹ کریئٹرز نے ان سوالات کی جگہ احتجاج، نیٹ پرچہ لیک اور حکومتی اقدامات سے متعلق طنزیہ جملے شامل کر دیے۔
View this post on Instagram
حقیقی زندگی میں ’سب وے سرفرز‘
احتجاج کے دوران پولیس سے بچنے کے مناظر کو بھی جین زی نے مشہور موبائل گیم ’سب وے سرفرز‘ سے تشبیہ دے دیا۔
متعدد انسٹاگرام ریلز میں مظاہرین پولیس سے بچتے اور بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ پس منظر میں گیم کی مشہور موسیقی چل رہی ہوتی ہے۔
یہ انداز خاص طور پر ان نوجوانوں میں مقبول ہوا جو بچپن سے اس موبائل گیم سے واقف تھے۔ یوں احتجاج کی مختصر ویڈیوز صرف مظاہرے کی جھلک تک محدود نہ رہیں بلکہ میمز کی شکل اختیار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگیں۔
View this post on Instagram