پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان قہر بن کر ٹوٹ پڑا، 5 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
PORTUGAL:
پرتگال تباہ کن طوفان کرسٹن کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں طوفانی ہواؤں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق طوفان کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں ہنگامی واقعات رپورٹ کیے گئے۔
ضلع لیریا کے میئر گونکالو لوپس نے تصدیق کی کہ صرف ان کے ضلع میں چار افراد جان سے گئے، جن میں سے ایک شخص عمارت کے ڈھانچے کے گرنے سے ہلاک ہوا۔
ایک اور ہلاکت ویلا فرانکا ڈی زیرا میں اس وقت ہوئی جب تیز ہوا کے باعث درخت ایک چلتی گاڑی پر آ گرا۔
پرتگال کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اینڈ سول پروٹیکشن کے مطابق دوپہر تک 3,300 سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے تھے، جن کی اکثریت درختوں کے گرنے، ملبہ سڑکوں پر آنے اور اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق ہے۔ کئی مرکزی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔
طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی مفلوج کر دیا۔ پاور گرڈ آپریٹر کے مطابق دوپہر تک تقریباً 5 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم تھے، جبکہ رات کے وقت یہ تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی تھی۔ وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
مناظر انتہائی خوفناک رہے—کوئمبرا میں میونسپل ایروڈروم مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ہینگر میں کھڑے طیارے شدید نقصان کا شکار ہوئے جن میں سے کئی ناقابلِ مرمت قرار دیے جا رہے ہیں۔ لیریا کا فٹبال اسٹیڈیم بھی شدید متاثر ہوا۔
ضلع پومبال کے مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال محدود رکھیں۔
پرتگالی موسمیاتی ادارے کے مطابق مونٹے ریئل ایئر بیس پر ہوا کا جھونکا 176 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لیریا میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے مزید تین جھکڑ بھی ریکارڈ ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ رفتار ہریکین کی سطح کے قریب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔