data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ انکوائری ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جبکہ نجف حمید کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے متعلق تمام ریکارڈ اور معلومات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نجف حمید کا نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے اراضی اسکینڈل سے متعلق کیس میں نجف حمید کی عبوری ضمانت پہلے ہی منسوخ کر دی تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع