سکھر، گڈو بیراج مرمتی منصوبہ: نیب سکھر نے مبینہ تحقیقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) ن وضاحت کی ہے کہ 28 جنوری 2026 کو ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ بعض میڈیا ذرائع پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نیب سکھر نے سکھر یا گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں واضح طور پر وضاحت کی جاتی ہے کہ نیب سکھر میں اس معاملے پر ایسی کوئی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا نہیں ہے۔ ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جسے ہمارے طے شدہ طریقہ کار (SOPs) کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں قائم ’احتساب سہولت سیل‘ (AFC) کو بھیج دیا گیا ہے۔

ہم شفافیت کے اصولوں اور قانون کے مطابق عوام کو کسی بھی نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی کی سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی کی سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر.

.. صدر مملکت کی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ترجیحات کا تعین کر دیا مجھ پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ایمان مزاری کی گرفتاری سے متعلق الزامات پر... آئینی عدالت میں سائلین اور وکلا کیلئے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت، پروڈنس سیباہیزی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیب سکھر

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک