کراچی: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی، داماد کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے میاں بیوی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔