City 42:
2026-07-24@08:11:46 GMT

جگہ جگہ پان تھوکنے والے ہو جائیں ہوشیار, بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

سٹی42:  شہر میں جگہ جگہ پان تھوکنے کے رجحان کی روک تھام کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے، جبکہ عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف جلد انفورسمنٹ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر بھر میں پان شاپس اور کمرشل مارکیٹس کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ واشنگ ٹیمیں مختلف علاقوں میں روڈ ڈیوائیڈرز، دکانوں اور دیواروں پر لگے پان کی پچکاریوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

مال روڈ، انارکلی اور لبرٹی مارکیٹ میں پان شاپس اور مارکیٹس کے گرد صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح شادمان اور مزنگ چوک، گلشن راوی، کریم بلاک، لٹن روڈ اور راوی ٹاؤن میں بھی پان شاپس کے اطراف واشنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

ساندہ روڈ، گوالمنڈی، بھاٹی گیٹ، شالیمار ٹاؤن کے اطراف جبکہ ہربنس پورہ اور فتح گڑھ میں بھی پان شاپس کے گرد صفائی کے کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو بابر صاحب دین کے مطابق صفائی کے ساتھ ساتھ پان شاپس مالکان کو اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 پان شاپس

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا