انڈس ہائی وے این 5 5 ،پشاور ناردرن بائی پاس جون تک مکمل ہو جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا میں این ایچ اے کے اہم منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کوہاٹ-جھنڈ-پنڈی گھیپ اور اولڈ بنوں روڈ کی شاہراہیں شامل ہیں، یہ منصوبے اب وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح کے لیے تیار ہیں۔ انڈس ہائی وے (N-55) کوہاٹ سیکشن اور پشاور ناردرن بائی پاس جون 2026 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، شاہراہ این-140 (چترال-شندور اور شندور-گلگت) کی تعمیر دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این-55 کوہاٹ شاہراہ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور انہوں نے خود جاری کاموں کے معائنے کے لیے جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک اہم پالیسی فیصلہ جاری کیا جس کے تحت شاہراہوں کی تعمیر و مرمت (Maintenance) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی چیئرمین این ایچ اے کے ذاتی سائٹ وزٹ اور معائنے کے بعد ہی کی جائے گی۔ انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ منصوبوں میں کسی بھی غیر ضروری ادائیگی سے گریز کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی