ہفتے کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل میں معائنہ کیا،ماہرین نے کہا بانی کو پمز لے جانا ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا،ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا، ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل تندرست ہیں، معمول کا طبی معائنہ ہوا،
چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی رقم واپسی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کا طبی معائنہ ہوا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی