کوہستان سکینڈل، ملزم قیصر عباس کا فرنٹ مین ممتاز 4 . 0 5 ارب روپے جمع کرا کر رہا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پی کے نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کی جس میں کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان ڈمپر ڈرائیور قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد رہا ہو گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے گرفتار ملزم ممتاز خان نے پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کرائی۔ ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر اپنے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو استعمال کیا، ممتاز خان نے جعلی کمپنی کے نام پر بنک اکاونٹس کھولے اور ان ہی کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس ضمن میں نیب نے ملزم سے باقاعدہ تحقیقات کی اور اس کے اکا ونٹ میں 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن سے متعلق ثبوت حاصل کرلیے تاہم اسی دوران ملزم نے نیب حکام کو ایک درخواست دی کہ وہ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے لہذا اس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔