ڈومز ڈے کلاک: دنیا نصف شب سے صرف 85 سیکنڈ دُور، تباہی کا نیا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غیر منافع بخش سائنسی ادارے Bulletin of the Atomic Scientists نے 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کا نیا وقت جاری کر دیا ہے، جسے دنیا کو لاحق ممکنہ تباہی کے نئے اور شدید خدشات سمجھا جا رہا ہے۔
ادارے کے مطابق دنیا اب آدھی رات، جسے عالمی تباہی کی علامت سمجھا جاتا ہے، سے صرف 85 سیکنڈ کے فاصلے پر پہنچ چکی ہے، جو تاریخ کا ایک نہایت تشویشناک مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈومز ڈے کلاک کو ادارے کے سائنس اینڈ سیکورٹی بورڈ نے مختلف عالمی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے۔ ان عوامل میں ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ، عالمی سلامتی کی بگڑتی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں اور اب خلا میں عسکری منصوبوں کے خدشات بھی شامل ہیں۔ بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ دنیا کو درپیش خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث گھڑی کو مزید آگے بڑھانا ناگزیر ہو گیا۔
اعلان کے دوران بورڈ کے ایک رکن نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے لیے تجویز کردہ خصوصی منصوبہ، جسے ’گولڈن ڈوم‘ کہا جا رہا ہے، دنیا کے لیے نئے خطرات کو جنم دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلا میں دفاعی یا عسکری نظام قائم کرنے کے منصوبے نہ صرف عالمی عدم توازن پیدا کر سکتے ہیں بلکہ خلا میں اسلحہ کی دوڑ کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔
سائنس اینڈ سیکورٹی بورڈ نے ایٹمی خطرات پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ بورڈ کے مطابق دنیا بھر میں مزید جدید اور خطرناک ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور اس وقت ایک نئی اسلحہ کی دوڑ جاری ہے۔
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکا اور روس کے درمیان اسلحہ کنٹرول سے متعلق موجودہ معاہدے ختم ہو گئے تو دونوں ممالک بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیار جمع کر سکتے ہیں، جس سے عالمی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔
ادارے نے خبردار کیا کہ گولڈن ڈوم جیسے منصوبے روس اور چین کی جانب سے سخت ردعمل کو جنم دے سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی کشیدگی میں اضافہ اور ممکنہ طور پر خلائی جنگ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ حالیہ ہفتوں میں متعدد بار اس منصوبے کا ذکر کر چکے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ گرین لینڈ پر کنٹرول اس منصوبے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈومز ڈے کلاک کا آگے بڑھنا ایک واضح انتباہ ہے کہ عالمی قیادت کو فوری طور پر سنجیدہ اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ دنیا ایک ناقابل واپسی بحران کی جانب بڑھ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق سکتے ہیں کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے