تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ میں بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو آفس اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے کہا کہ اپ پابندی کا نوٹیفیکیشن اور ضروری دستاویزات لف کریں اور ریمارکس دیے کہ آفس اعتراض دور کرنے کے بعد کیس کی سماعت ہوگی۔
افس ہائی کورٹ نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا، درخواست کے ساتھ پابندی کا نوٹیفیکیشن اور کچھ صفحات مدہم ہیں۔
جسٹس اویس خالد نے پی ٹی ائی کے شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کی، شیخ امتیاز نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ کسی بھی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی، گانوں پرپابندی عائد کی گئی جن میں نک دا کوکا بھی شامل ہے، نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس گانے کےبول میں بانی پی ٹی آئی کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ، پابندی سے بسنت جیسے تہوار میں بھی سیاسی بدنیتی نظر آتی یے، ڈی سی کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے، عدالت تصاویر اور گانوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی کمشنر و سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن سمیت 5 ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریکوری کے نوٹسز جاری،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر ڈپٹی کمشنر و سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن سمیت 5 ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریکوری کے نوٹسز جاری،، تفصیلات... بھارت اور یورپین یونین کے درمیان وسیع تجارتی معاہدہ پاکستان کیلے تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی نعشیں مل گئیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی آر آئی یو جے کے نومنتخب اراکین کے لیے نیک خواہشات فیض حمید کے بھائی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کھیلوں میں جدت اور نوجوانوں کی شمولیت کے لیے امریکی اسنوبورڈ ماہر کی پاکستان آمد
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نک دا کوکا پر پابندی
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت