کراچی: مختلف علاقوں میں آتش زدگی کے 3 واقعات، جانی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں آج جمعرات کی علی الصبح 3 مختلف علاقوں میں آتش زدگی کے واقعات پیش آئے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق صدر لکی اسٹار کے قریب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیزر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتش زدگی کی وجہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ نیو کراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کی کترنوں کے گودام میں پیش آیا، جہاں آگ لگنے سے گودام میں موجود بھاری مقدار میں کپڑے کی کترنیں اور دیگر سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پایا۔ اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
تیسرا واقعہ نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب لکڑی کے گودام میں پیش آیا، جہاں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آتش زدگی کے نتیجے میں قیمتی لکڑی اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تمام واقعات میں بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جانی نقصان نہیں ہوا فائر بریگیڈ آتش زدگی
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔