پاکستان اسپورٹس بورڈکا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 115 ڈالر یومیہ الاؤنس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے یومیہ 115 ڈالرز الاؤنس کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 400 روپے ڈیلی الاؤنس، ہماری توہین ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا احتجاج
پی ایس بی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ٹیم کی روانگی سے قبل یہ ادائیگیاں جاری کی جائیں تاکہ بین الاقوامی دورے کے دوران کھلاڑیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ یومیہ الاؤنس کی منظوری حکومت کی جانب سے منظور شدہ بجٹ کے مطابق دی گئی ہے اور یہ فیصلہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی شرکت پر لاگو ہوگا۔
محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود پی ایس بی نے مختلف مدات سے بچنے والی رقوم کو ازسرِنو مختص کرکے غیر ملکی دورے کے لیے ادائیگیوں کا انتظام کیا تاکہ کھلاڑیوں کے لیے بہتر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔
مزید پڑھیے: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کھلاڑیوں کے تحفظات دور کیے۔
عماد بٹ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مختلف امور پر ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 3 کروڑ کردی گئی
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری بجٹ کے تحت منظور کی گئی نئی شرح مناسب ہےاور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یومیہ الاؤنس کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں 10 فروری کو آسٹریلیا، 11 فروری کو جرمنی، 13 فروری کو ایک بار پھر آسٹریلیا اور 14 فروری کو جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اسپورٹس بورڈ پاکستان ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے یومیہ الاؤنس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ پاکستان ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم یومیہ الاؤنس ہاکی ٹیم کے پی ایس بی فروری کو کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :